حیدرآباد / نئی دہلی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آج ایک حیدرآباد کے قریب واقع کییسرکے مقام پر مقررہ مشن پر روانہ سے قبل حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ رجکونڈا پولیس کمشنر مہش ایم بھگت نے کہا کہ جہاز کا پائلٹ محفوظ ہے ۔ ایئر فورس کے ایک اہلکار نے کہا کہ عدلیہ کی کاروائی حادثہ کے وجوہات کا پتہ لگائے گی ۔ایئر فورس نے بتایا کہ یہ دوپہر تقریبا12 بجے ٹریننگ طیارہ حیدرآباد کے حکیم پیٹ فضائی اسٹیشن سے اپنے تربیتی مشن تک پہنچا تھا جس میں فضائی ٹریننگ کیڈیٹ تھاوہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اس واقعہ میں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کے حادثے کے بعد وہاں آگ لگ گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فائر بریگیڈ اہلکار کوآگاہ کیا ہے وہ آگ بجھانے میں لگے ہیں ۔پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ یہ طیارہ ویران علاقے میں گر ا تھا جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔